ایران نے جان بوجھ کر امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے گریز کیا

   

٭ سمجھا جاتا ہیکہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کے دوران جان بوجھ کر امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کو نظرانداز کیا ہے تاکہ بحران کو قابو سے باہر ہونے روکا جاسکے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس نے امریکہ اور یوروپین حکومت کے ذرائع سے یہ بات بتائی ہے۔ امریکہ کو پہلے ہی انٹلیجنس ذرائع سے وارننگ مل چکی تھی کہ ایران کا میزائل حملہ کا منصوبہ ہے۔ ایک اور رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔