ایران نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: نتن یاہو

   

یروشلم ۔ 8 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زبان استعمال کرتے ہوئے اپنے پرانے دشمن ایران کو انتباہ دیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل پرحملہ کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکہ کی جانب سے ہلاکت کے بعد خطہ کے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ یروشلم میں ایک کانفرنس کے دوران انہوںن ے یہ بات عراق میں واقع امریکی ٹھکانوں پر ایران کے حملوں کے تناظر میں کہی ۔ نتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران جس کمانڈر کو شہید کہہ رہا ہے ، وہ دہشت گردوں کے ان چیف (سربراہ) تھے۔