ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات معطل کردیئے

   

تہران: ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات معطل کر نے کا اعلان کردیا ہے۔ ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات معطل کردیئے۔ ایرانی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے یکطرفہ طور پر سعودی عرب سے بات چیت معطل کی ہے۔ ایرانی ویب سائٹ پر مذاکرات معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی، میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی میڈیا دفتر کی جانب سے خبر پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور اس ہفتے ہونا تھا، عراقی وزیرخارجہ نے گذشتہ روز ایران سعودیہ بات چیت کا پانچواں دور چہارشنبہ کو عراق میں ہونے کی اطلاع دی تھی۔