تہران : خطے میں فوجی تنصیبات کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران ایران کے ریاستی میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ ایران نے سوپرسونک کروز میزائل ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے۔ ریاست سے منسلک تسنیم نیوز ویب سائٹ نے چہارشنبہ کو رپورٹ کیا کہ ایران نے سوپرسونک کروز میزائل بنانے کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کی ہے جو ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔یہ اعلان خلیج میں امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان اور 600 کلومیٹر رینج میزائلوں سے لیس نئے جہازوں کے پچھلے ہفتے نقاب کشائی کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ “یہ میزائل ، جو ایرانی ساختہ کروز میزائلوں کی ایک نئی نسل ہے ایران کی دفاعی طاقت میں ایک نئے باب کا آغاز کریں گے”۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسا میزائل کب ممکنہ طور پر ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کر سکتا ہے اور اسے عوامی سطح پر منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔