ایران نے عائد نئی امریکی پابندیاں مسترد کر دیں

   

تہران : حکومت ایران نے پانچ ایرانی شہریوں اور ایک ملکی گروپ پر عائد کی جانے والی نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایران نے ان پابندیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ امریکی حکومت کے مطابق ان ایرانی شہریوں اور گروپ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020ء کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ بتایا گیا ہیکہ انہوں نے آن لائن غلط فہمیاں اور غلط معلومات پھیلائیں تاکہ امریکی ووٹروں کی رائے پر اثر انداز ہوا جا سکے۔