ایران نے عدالتی حکم پر امریکی پٹرول کو ضبط کر لیا

   

تہران : ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار امریکی توانائی کمپنی شیورون کا “ایڈوانٹیج سویٹ” نامی ٹینکر کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں اپنے قبضے میں لے لیا۔ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کی طرف سے عائد یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے علاج کے مواقع محدود ہونے مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی طرف سے دائر مقدمے میں سنایاگیا ہے جنہوں نے تہران بین الاقوامی عدالت میں بعض امریکی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔عدالت کے فیصلے کے بعد ایران نے ٹینکر “ایڈوانٹیج سویٹ” کے ذریعے لے جانے والے امریکی تیل کو ضبط کر لیا، جسے اس نے اپریل میں خلیج فارس میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔