ایران نے چابہار ریلوے پراجکٹ سے ہندوستان کو خارج کر دیا

   

تہران: ایران نے ہندوستان پر تاخیری حربے آزمانے کا الزام لگاتے ہوئے 1.6 ارب ڈالر مالیت کے چابہار ریلوے پراجکٹ سے ہندوستان کو خارج کر دیا ہے اور اب اس منصوبے کو اپنے طور پر مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان نے اس پیشرفت پر فی الحال کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ ایران نے یہ غیر معمولی قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے، جب اس نے چین کیساتھ 400 ارب ڈالر کے 25 سالہ اقتصادی اور سکیورٹی معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایران میں بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، بندرگاہوں، ریلوے اور درجنوں دیگر ترقیاتی پروگراموں میں چین کی موجودگی نمایاں طور پردکھائی دے گی۔