تہران : ایران نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے یورینیم کی ساٹھ فیصد تک افزودگی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اس کی تصدیق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے لیے ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی نے بدھ کو کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عمل نطنز کے جوہری پلانٹ پر شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ نطنز میں اس اہم جوہری پلانٹ پر چند روز قبل ایک حملہ کیا گیا تھا، جس کا الزام ایران نے روایتی حریف ملک اسرائیل پر عائد کیا ہے۔
