ایران: پاسداران انقلاب پر ہوئے حملے میں 2 گارڈز شہید

   

تہران ۔ 7 اکتوبر (ایجنسیز) ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کے مغربی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں پاسداران انقلاب کے 2 گارڈز کو شہید ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے گارڈز پر حملہ سروآباد کے علاقے میں کیا گیا ہے۔حملے میں 3 مزید گارڈز کے زخمی ہونے کی اطلاعت بھی ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
حلب میں شامی اور کرد فورسز کے درمیان کشیدگی
دمشق ۔ 7 اکتوبر (ایجنسیز) شام کے شہر حلب میں کردش ملیشیا اور شام کی سرکاری فوج کے درمیان گزشتہ رات سے کشیدگی کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ شامی افواج نے علاقہ میں تعیناتی شروع کردی ہے۔ شامی وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم کرد ایس ڈی ایف کے ساتھ معاہدے پر قائم ہیں، اور ہمارا فوجی آپریشن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب کرد گروپ ایس ڈی ایف نے الزام لگایا کہ شام کی قائم مقام حکومت اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اس علاقہ میں ٹینکوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔