بیجنگ، 29 اگست (یو این آئی) چین نے جمعہ کو کہا ہے کہ یورپی ممالک کا شروع کردہ ایک طریقہ کارمثبت نہیں ہے جس کے تحت 30 دنوں میں ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد ہو سکتی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ ایرانی جوہری مسئلہ ایک نازک موڑ پر ہے ، سلامتی کونسل کا پابندیوں کے طریقہ کار کا آغاز تعمیری نہیں ہے اور اس سے ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔