حیدرآباد۔ 28 مارچ (راست) کمیٹی اگنست وار کے زیراہتمام مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں پر مشتمل قائدین نے اردو گھر مغل پورہ میں مخاطب کرتے ہوئے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل بمباری اور حملوں سے ناکہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر تشویشناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اسرائیلی دورہ کی اور مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ بندی، اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ایران سے صدیوں پرانے تعلقات اور اعتماد بحال کرنے کے لئے مرکزی حکومت مناسب اقدامات کرے۔ اس موقع پر ریالی کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ریالی کا بنیادی مقصد امریکہ اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مظلوم ایران سے اظہار یگانگت کے علاوہ مرکزی حکومت کو ماضی کی خارجہ پالیسی پر عمل آوری کے لئے توجہ مبذول کروانا ہے۔ گیاس، پٹرول، ڈیزل کی سربراہی کے نظام بہتر بنانے بلارکاوٹ سربراہی کے لئے مناسب اقدامات کرے، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خدشات ازالہ کے لئے مناسب اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 29 مارچ 10:30 بجے دن چارمینار سے نکالی جانے والی ریالی میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنائیں۔ اس اجلاس کو پروفیسر کودنڈا رام صدر تلنگانہ جناسمیتی، سید عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ (سی پی آئی) ، محمد عباس(سی پی ایم)، گوردھن سی پی آئی (ایم ایل)، سید نظام الدین (ترجمان کانگریس کمیٹی)، مولانا سید تقی رضا عابدی، (تنظیم جعفری)، مولانا حامد حسین شطاری (سنی علماء بورڈ)، مولانا سید طارق قادری (صوفی اکیڈیمی)، جناب منیر الدین مجاہد (تحریک خیرامت)، ڈاکٹر لبنی ثروت (سماجی جہدکار)، جناب عنایت علی باقری (آئی ایل ڈبلیو ایف)، عبدالستار مجاہد (مسلم لیگ)، شہباز علی خاں (سماجی جہدکار) ، جناب جاوید شریف (عام آدمی پارٹی)، مجاہد ہاشمی (عوامی مجلس عمل) ، کنوینر محمد افضل ایڈوکیٹ و دیگر سماجی تنظیموں کے قائدین نے مخاطب کیا۔