ایران پر نئی امریکی پابندیاں ، مذاکرات کا تیسرا دور ملتوی

   

تہران: مذاکرات کے باوجود امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تکنیکی جوہری اجلاس ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، امریکہ ایران مذاکرات کا تیسرا دور چہارشنبہ کو ہونے والا تھا۔تیسرا دوردوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ عمان کی تجویز اور وفود کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے ، دوسری جانب مذاکرات کے باوجود امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔