ایران: پٹروکیمیکل کمپلیکس میں دھماکہ‘ ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

تہران : ا یران کے جنوبی شہر عسلویہ میں پیٹروکیمیکل کامپلکس میں دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ صوبہ بوشہر کے گورنرعبدالنبی یوسفی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹروکیمیکل کی 2کمپنیوں کے درمیان آکسیجن کی ترسیل کے لیے نصب پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،جو دھماکے کی وجوہ کے تعین کے بعد مزید تفتیش کرے گی۔