ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے ۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے آئی آر جی سی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ، “آج کے میزائل حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ان کے (اسرائیلی) باشندے ایرانی میزائل حملوں کے سامنے مکمل طور پر بے دفاع نظر آرہے ہیں۔

برطانیہ میں اسقاط حمل کو جرم قرار دینے کیخلاف ووٹ
لندن، 18 جون (یو این آئی) برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ نے اسقاط حمل کو جرم کے زمرے سے باہر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔انگلینڈ اور ویلز میں قانون کے مطابق اسقاط حمل کو جرم سمجھا جاتا ہے ۔ یہ پارلیمانی ترمیم اسقاط حمل سے متعلق موجودہ فوجداری قانون کو ختم کر ے گی ۔ انگلینڈ اور ویلز میں موجودہ قانون کے مطابق حمل کے صرف پہلے 24 ہفتوں تک اور کچھ معاملوں میں اس کے بعد اسقاط حمل کی اجازت ہے ۔ تاہم اسقاط حمل اب بھی فرد کے خلاف جرائم ایکٹ اور انفینٹ لائف ایکٹ کے تحت جرم ہے ۔موجودہ دور میںخواتین کے خلاف کارروائی ختم ہو گی، لیکن طبی پیشہ ور افراد اور موجودہ قانون سے باہر اسقاط حمل کرنے والے شریک حیات کیلئے جرمانہ بدستور برقرار رہے گا ۔