ایران کا اسمگل شدہ ایندھن سے لدے 2 بحری جہازوں پر قبضہ کا دعویٰ

   

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے خلیج اور عمان کی خلیج کے ساتھ ملک کی ساحلی پٹی سے غیر قانونی طور پر ایندھن اسمگل کرنے والے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لیا ہے۔ ایران میں بھاری سبسڈیز اور کرنسی کی کم قدر کے باعث دنیا میں سب سے سستا ایندھن ملتا ہے۔جس کی وجہ سے یہ ملک زمینی راستوں سے ہمسایہ ممالک جبکہ بحری راستے سے خلیجی عرب ممالک کو ایندھن کی اسمگلنگ سے روکنے کی جدوجہد کررہا ہے۔پاسدارانِ انقلاب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے یونٹس نے ایک جہاز پر اسمگلنگ کا ڈھائی لاکھ لیٹر ایندھن جبکہ دوسرے پر لدا ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر ایندھن قبضے میں لیا۔