تہران، 12 مارچ (یو این آئی) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکہ اور اسرائیل کو سزا دینے کے لیے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے ۔ ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائے گا، 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے ، اسرائیل، امریکہ اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے ۔ ایرانی نیول چیف نے کہاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے اجازت نامہ لیں، جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کے کھوکھلے بیانات کوسچ نہ سمجھا جائے ، 2جہازوں نے دعوے سچ مانے لیکن دھر لیے گئے ۔