ایران کا امریکی تنصیبات کی تصاویر کے ساتھ انتباہ جاری

   

تہران، 13 مارچ (یو این آئی) ایران نے امریکی تنصیبات کی تصاویر کے ساتھ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا توانائی اوربجلی کے انفراسٹرکچر پر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی و اقتصادی تنصیبات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ایک سخت انتباہ جاری کیا ہے ۔ ایرانی حکام اور میڈیا نے بتایا کہ اگر ایران کی اپنی توانائی یا بجلی کی تنصیبات پر کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا دائرہ کار پورے خطے تک پھیل جائے گا اور امریکی مفادات کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا نے خطے کے مختلف ممالک میں قائم ان اہم تنصیبات کی نشاندہی کی ہے جنہیں جوابی کارروائی میں ہدف بنایا جا سکتا ہے ۔ جن میں سعودی عرب میں سامرف (SAMREF) آئل ریفائنری اور الجبیل پیٹرو کیمیکل کمپلیکس ، قطر مین کیوشیم (Q-Chem) اور ہیلڈنگ مسیعید شورون (Mesaieed Chevron) پلانٹس اور متحدہ عرب امارات میں الحصن گیس فیلڈ اور راس لفان ریفائنری شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ توانائی اور بجلی کے انفراسٹرکچر پر کسی بھی حملے کا “سخت اور بھرپور” جواب دیا جائے گا۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور اس کے اتحادیوں کی اقتصادی تنصیبات ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں ہیں۔