ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو معائنہ کی اجازت دینے پر غور کا اشارہ

   

تہران، 28مئی (یو این آئی) ایران نے امریکی معائنہ کاروں( انسپکٹرز) کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا اشارہ دے دیا۔ایران نے آج کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدے طے پاتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے امریکی انسپکٹرز کو اپنی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے ۔