تہران: ایرانی مندوب نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنز کے اجلاس میں آئی اے ای اے کیجانب سے ناجائز صہیونی ریاست کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے اور ایرانی جوہری تنصیبات کیخلاف اس کی تخریب کارانہ اور دہشتگردی کاروائی پر خاموشی نے اس ادارے کی ساکھ پر سوالیہ کا نشان لگایا ہے اور اس پر ایک سیاسی تنظیم ہونے کا الزام ٹھہرایا ہے۔ان خیالات کا اظہار ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب ”کاظم غریب آبادی” کے موضوع پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیف گارڈز معاملے سے متعلق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی حالیہ جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی حفاظتی معاملات موجود نہیں ہیں۔