دبئی۔27 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز جمعے کے روز بحیرہ قزوین میں ڈوب گیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:22 پر آذربائیجان کی بندرگاہ لنکران کے نزدیک پیش آیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق جہاز کے عملے کو مکمل طور پر بچا لیا گیا۔آذربائیجان کی سمندری اتھارٹی نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ ایرانی کارگو جہاز نے بحیرہ قزوین میں حادثے کے سبب مدد کی اپیل کی تھی۔
