ایران کا فائزر/بایو ٹیک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ

   

تہران : ایران ہلاکت خیز کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے فائزر / بایو ٹیک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں خریدنے پر غور کر رہا ہے ۔فارس نیوز ایجنسی نے ایران کے سینئر ہیلتھ آفیسر محمد رضا شنہیسازکے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔مسٹر شنیہساز نے کہا کہ بیلجیم میں تیار ہونے والی فائزر ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کی درآمد کے لیے ایک یا دو ماہ میں معاہدہ کیا جا رہا ہے ۔ایران میں اس وقت چھ ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔