تہران : ایران نے کل سے کورونا وائرس کے کم خطرہ والے علاقوں میں مساجد کو کھول دیا ہے ۔ مساجد میںمصلیوں کو ماسک اور گلوز کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور نمازوں کے اوقات میں مصلی نصف گھنٹہ مسجد میں رہ سکتے ہیں۔ ایرانی وزارت صحت نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مساجد میں غذا و پانی کی فراہمی سے گریز کیا جائے ۔