تہران، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے ۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صوبہ مرکزی کے گورنر علی آغا زادہ کے مطابق شہر اراک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ متوفی دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا۔اس سے پہلے ایران کی صحت اور طبی تعلیم کی وزارت کے تعلقات عامہ اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کیانشو جھان پور نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس سے 28 افراد متاثر تھے ، جن میں سے پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس انفیکشن سے متاثر زیادہ تر لوگ شہر قم کے رہنے والے ہیں۔ ان میں کچھ لوگ تہران اور رشت کے رہنے والے ہیں۔