تہران: ایران میں کورونا وائرس سے 77 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ایران میں 2,336 تازہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ سرکاری وزیر صحت علی رضا رئیسی نے یہ بات بتائی۔ ایران کے آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی فوج کو ہدایت دی کہ وہ ملک کے اس نازک دور میں تعاون کریں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے بتایا کہ کورونا وائرس ایران کو زیادہ متاثر نہیں کرپائے گا اور بہت جلد ملک سے یہ وائرس ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ چین کے بعد سب سے زیادہ افراد ایران میں متاثر ہوئے ہیں۔2,336 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ عالمی صحت تنظیم کی ایک ٹیم ایران کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی ملبوسات فراہم کئے ہیں۔
ایران کے وزارء نے بتایا کہ جوکوئی بھی اس وائرس کے اشیاء کو زیادہ قیمت میں فراہم کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 54,000 قیدیوں کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ دبئی بوٹ شو جو اس ماہ میں منعقد کیا جانے والا اسے نومبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔