ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق ہے : پوتن

   

تہران۔ 26 اگست (یو این آئی) ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپوے تن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ ایرانی میڈیا نے مسعود پزشکیان اور صدر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں صدور نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام پرگفتگو کی، اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے ۔