تہران ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے منگل کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سینئر ایران عہدیداروں بشمول اعلیٰ سطحی سفارتکار محمد جواد ظریف پر عائد تحدیدات سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہیکہ امریکہ نے ایران سے بات چیت کی پیشکش کے بارے میں جھوٹ کہا تھا۔ ایک ایسے وقت کیا امریکہ ایسی دوغلی حرکت کرسکتا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوں۔ کیا وہ ایک طرف بات چیت کی پیشکش اور دوسری طرف وزیرخارجہ پر تحدیدات عائد کررہا ہے۔ اپنے وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے یہ بات کہی جس کا راست ٹیلی کاسٹ ٹیلیویژن پر بھی کیا گیا۔ یاد رہیکہ امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں تاہم اس کے جواب میں ایران کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔ جان بولٹن کے اسی بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر حسن روحانی نے مندرجہ بالا بیان دیا۔
