ایران کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنی ہوگی: تھنک ٹینک

   

لندن : مشرق وسطیٰ انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر ایران پروگرام ایلکس واٹنکا نے کہا ہے کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان مفاہمت کے لیے ضروری ہے ایران اپنے پڑوسی ممالک کو قائل کرے کہ اس نے ان کے معاملات میں مداخلت ترک کر دی ہے۔ منگل کو برطانوی تھنک ٹینک ’چیٹم ہاؤس‘ میں ’ایران کی سیاسی دشمنیاں اور خارجہ پالیسی کے مضمرات‘ کے عنوان پر گفتگو کا انعقاد کیا گیا جس میں عرب نیوز نے بھی شرکت کی۔چیٹم ہاؤس میں ہونے والی گفتگو میں وسیع موضوعات پر بات چیت کی گئی جس میں داخلی حالات سے لے کر ایران کے عرب ممالک میں پراکسیز کے استعمال اور مستقبل میں افغانستان کے ساتھ تعلقات زیر غور آئے۔کتاب ’ایران میں آیت اللہ کی جنگ‘ کے مصنف ایلکس واٹنکا کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے شہریوں کے سامنے پراکسیز کے استعمال کا یہ جواز پیش کیا ہے کہ تنازعات کو ایران کی سر زمین سے دور رکھنے کے لیے یہ حکمت عملی ضروری ہے، تاہم ان اقدامات کے باعث پڑو سی ممالک میں ایران کے ارادوں سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔‘ایران کے اکثر پڑوسی ممالک چوکس ہیں، ان میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ایران کیا کر سکتا ہے۔ تمہیں (ایران) اپنے پڑوسیوںکو یقین دہانی کروانے کی ضرورت ہے کہ تم پڑو سی ممالک میں حکمران اشرافیہ کو گرانے میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے۔ عرب ممالک بالخصوص خلیجی ریاستوں کے ساتھ اعتماد سازی کے لیے ایسا کرنا انتہائی اہم ہے۔‘