واشنگٹن : امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے باور کرایا ہے کہ ایران پر ’’روک‘‘ لگانے کے لیے ان کے ملک کے پاس کئی اور انتہائی طاقتور فوجی متبادل ہیں۔جمعرات کے روز برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں میکنزی کا کہنا تھا کہ ’’اگر تہران یہ سمجھتا ہے کہ وہ عراق اور شام میں اپنے حملے اور ہمارے ساتھ بے سود نیوکلیئر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے تو یہ اس کا نہایت سنگین نتیجہ سامنے آ سکتا ہے‘‘۔امریکی جنرل نے ایران کو خطے میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
ادھر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گذشتہ شام اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی کارگر نہ ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن دیگر راستوں کی طرف منتقل ہونے کو تیار ہیں۔ آسٹن کا اشارہ ویانا میں جاری نیوکلیئر مذاکرات کی جانب تھا۔