تل ابیب : اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہوں گے۔ یہ ہمارا عہد ہے۔’’جیوش کرانیکل‘‘ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس ’’موساد‘‘گذشتہ اپریل میں نتنز ری ایکٹر میں سینٹری فیوجز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے لیے ایرانی سائنسدانوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔ لیکن اخبار نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کا خیال تھا کہ وہ بین الاقوامی اپوزیشن گروپوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے لیے نہیں۔انگریزی زبان میں نشر ہونے والے اخبار جیوش کرونیکل نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس ’’موساد‘‘ نے گذشتہ اپریل میں نتنز میں ایرانی نیوکلیئر تنصیب پر بم حملے کے لیے ایرانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو بھرتی کیا تھا۔لندن سے شائع ہونے والے اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ موساد نے 10 ایرانی سائنسدانوں سے رابطہ کیا اور انہیں گذشتہ اپریل میں وسطی صوبے اصفہان کے علاقے نتنز میں A1000 زیر زمین سینٹری فیوج ہال کو تباہ کرنے پر آمادہ کیا۔