ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے سے ہر حال میں روکوں گا: نیتن یاہو

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے۔ انہوں نے یہ بات اسرائیلی ٹی وی ‘چینل 13’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔نیتن یاہو کے مطابق ان کے اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان اچھے تعلقات ہیں مگر یہ تعلقات دوسروں کے کام ہر گز نہیں آئیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا اشارہ ایران کی جانب تھا۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ انہوں نے بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل ایرانی نظام جیسے کسی شدت پسند نظام کے ساتھ کسی معاہدہ کو خاطر میں نہیں لائے گا ، وہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے زیر انتظام قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہارن کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون اور ان کے اسرائیلی ہم منصب میئر بن شبات نے دونوں ملکوں کے وفود کی سربراہی کی۔