واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اتحادی ملک بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں ایرانی خودکش ڈورن طیاروں کے ’خطرناک استعمال‘ کو بھی روکا جائے گا۔ آسٹن نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین عالمی نیوکلیر ڈیل کو بچانے کے سلسلے میں مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران حکومت سنجیدہ ہے توامریکہ مذاکرات کا حصہ ضرور بنے گا۔