ایران کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے ٹرمپ کی پیشکش

   

واشنگٹن، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ امریکہ کرونا وائرس کووڈ۔19 کے متاثرین کے علاج میں مدد کیلئے ایران کو وینٹی لیٹر فراہم کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کل ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ ’’جب میٰں ایران گیا تھا تو وہ ایک دہشت گرد تھا۔ جب میں پہلی مرتبہ آیا تھاتو ایران پورے مغربی ایشیا پر قبضہ کرنے جارہا تھا لیکن اب وہ بہت الگ ملک بن گیا ہے۔ اب ایران کے لوگ صرف زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ میں نے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے اگر وہ چاہتے ہیں، اگر انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے تو روانہ کروں گا، ہمارے پاس ہزاروں ضرورت سے زیادہ وینٹی لیٹر ہیں۔‘‘کرونا وبا سے بری طرح پریشان ایران نے مسلسل کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تہران کو کرونا وائرس سے پھیلنے سے روکنے میں مشکلات پیدا ہورہی ہے اور وباء سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیاء کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 80,800 ہے اور جبکہ 5,000 سے زیادہ فوت ہوچکے ہیں ۔

ایران اپنے علاقے میں کرونا وائرس کے انفیکشن کا مرکز بن گیا ہے اور مغربی ایشیا کے زیادہ تر پڑوسی ممالک میں پائے گئے پہلے معاملے کے تار ایران سے جڑے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مستقل نمائندوں روس، چین، شام، کیوبا، شمالی کوریا، ایران، نکارگوا اوروینزوئیلا نے مارچ کے ا?خرمیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹینو گوٹیرس کو ایک خط بھیج کر کرونا وبا کے دوران کئی ممالک پر لگائے گئے یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں روس کی جانب سے یکجہتی اور عالمی پابندیوں کی اپیل کرنے والی تجویز کو امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور جارجیا نے مخالفت کی تھی۔