ایران کیخلاف امریکی پابندیاں ‘اقتصادی دہشت گردی’:ظریف

   

تہران ،22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو‘اقتصادی دہشت گردی’ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ سیاسی طور پر تشدد کی حوصلہ افزائی ہے ، ایران کے عوام کے درمیان خوف پیدا کرتا ہے اور قانون کے خلاف ہے ۔مسٹر ظریف نے یہ باتیں ‘کوآرڈی نیٹنگ بیورو’ کے اجلاس میں کہی. بعد میں انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘دہشت گردی سیاسی مقاصد کے لئے تشدد اور شہریوں کے درمیان خوف پیدا کرتا ہے ۔اس طرح سے امریکہ‘اقتصادی دہشت گردی’میں مشغول ہے ۔ اسے پابندی نہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ قانون کو لاگو کرنے کے لئے نہیں بنایا کیا گیا ہے ۔ اصل میں یہ قانون کے خلاف ہے ’’۔قابل ذکر ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے نام سے معروف جے سی پی او اے سے گزشتہ سال امریکہ کے ہٹنے اور اس کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندی لگائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔