ویانا: ویانا میں سفیروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کار ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کی بحالی کے لیے ایک معاہدے کا ڈرافٹ بنانے کے قریب ہیں۔عرب نیوز کے مطابق ویانا میں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے جس کا مقصد ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کو بچانا ہے۔ویانا کے لیے روسی سفیر میخائل الیانوف نے پیر کو بتایا کہ مذاکرات کا ڈرافٹ بنانے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’عملی حل اب بھی بہت دور ہے، لیکن ہم عام بات چیت سے اب مقصد کے حصول کے لیے مخصوص اقدامات پر متفق ہونے کی جانب بڑھ گئے ہیں۔‘یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ ان کی سیاسی ڈائریکٹر انریقے مورا جو مذاکرات کی صدارت کر رہے ہیں، جمعے کو برسلز سے ویانا واپس جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ ایک اچھی نیت ہے کہ معاہدے تک پہنچا جائے اور یہ ایک اچھی خبر ہے۔
