واشنگٹن : 18جون ( ایجنسیز ) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز (ریپبلکن۔ٹیکساس) ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی حمایت کا دفاع کرتے ہوئے ایک شدید بحث میں الجھ گئے ہیں۔منگل کے روز ہوئے انٹرویو میں، قدامت پسند میزبان ٹکر کارلسن نے کروز سے سوال کیاکہ ایران میں کتنے لوگ آباد ہیں؟۔کروز نے جواب دیاکہ مجھے آبادی کا علم نہیں۔کارلسن نے دباؤ ڈالا، آپ اس ملک کی حکومت گرانے کی بات کر رہے ہیں اور آپ کو اس کی آبادی تک کا علم نہیں؟کروز نے جواب دیا، میں آبادی کے جدول یاد کرنے میں وقت نہیں گزارتا۔کارلسن نے کہاکہ ایران کی آبادی 92 ملین ہے۔یہ گفتگو قدامت پسندوں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کو ظاہر کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ریپبلکن حلقہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرنے والوں اور اس کے خلاف خبردار کرنے والوں میں منقسم نظر آتا ہے۔کارلسن نے ایران کے نسلی اور مذہبی پس منظر پر بھی کروز سے سوال کیا۔کروز نے جواب دیا کہ ایرانی فارسی اور زیادہ تر شیعہ ہیں لیکن وہ کوئی اعداد و شمار فراہم نہ کر سکے۔کارلسن نے کہاکہ آپ ایک سینیٹر ہیں جو ایک حکومت کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں اور آپ کو اس ملک کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔کروز نے جواب دیاکہ آپ کو کچھ معلوم نہیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔