تہران : ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے سلسلہ وار خاتمے کو مسترد کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتے کے روز تہران میں کہا کہ ایران تمام تر امریکی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے اور یہ فیصلہ اٹل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جالینا پورٹر نے کہا تھا کہ آیندہ ہفتے ویانا میں ہونے والے غیر رسمی مذاکرات میں جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے تہران حکومت کے اقدامات اور ان کے بدلے میں پابندیوں کے سلسلہ وار خاتمے پر بات ہو گی۔
