ایران کی جیل میں فساد، 8 زخمی

   

تہران :ایران کے دارالحکومت تہران کی ایوین جیل میں دنگا فساد کے واقعات میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایوین جیل میں عادی مجرموں کے سیل میں قیدیوں اور جیلروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق سیاسی قیدیوں کی وجہ سے مشہور جیل کے ملبوسات کے ڈپو کو آگ لگا دی گئی تاہم سوشل میڈیا میں آگ کے ساتھ ساتھ اسلحے اور دھماکے کی آوازیں بھی شئیر کی گئی ہیں۔آگ لگنے کے بعد ، قیدیوں کے خلاف کسی منفی مداخلت کے سدّباب کیلئے ، سوشل میڈیا سے جیل کے اطراف میں جمع ہونے کی اپیل کی گئی۔