تہران، 12 مارچ (یو این آئی) ایران نے رہبر معظّم سیّد مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے ۔ تاہم ایران نے رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی ہے ۔ اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے ۔