تہران: ایران کی عسکری تنصیبات میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار خوفناک دھماکا ہوا ہے۔ تہران کے مغر بی حصے میں ایک بڑا دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے جوہری پلانٹ اور آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اسی علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی اہم عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔دھماکے میں پاسداران انقلاب کی میزائل تنصیب یا گودام نشانہ تھا جس سے معمولی نقصان ہوا ۔
