ایران کی ماھان ایئر لائن کا طیارہ ارجنٹینا کے قبضہ میں

   

تہران : ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز ماھان ایئر لائن کا ملکیتی بوئنگ 747 طیارہ ارجنٹینا میں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی اور نیم سرکاری ’’ایسنا‘‘ نامی نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ مذکورہ خبر پر کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی.ایران اور وینزویلا کے درمیان قریبی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں نے ہفتے کے روز بیس سالہ تعاون کے ایک منصوبے پر دستخط کیے تھے۔