واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم دو کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے کیونکہ ان کمپنیوں نے ایران کے ماہن ایئر کی تائید و حمایت کی ہے۔ ایرانی کمپنی کے خلاف پہلے سے تحدیدات عائد ہیں۔ امریکی ٹریژری نے کہا کہ یو اے ای میں قائم پارتھیا کارگو اور ڈیلٹا پارٹس سپلائی دونوں نے ایرانی کمپنی کی مدد کی ہے اور اسے کلیدی سازوسامان فراہم کیا۔ یہ امریکی سسٹم کے خلاف ہے ۔ چنانچہ دونوں یو اے ای فرمس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ امریکی انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ایران کی ایئرلائن کمپنی پر امتناع عائد ہے ۔ اس کی ایک وجہ اسلامک ریولیشنری گارڈ کورز سے تعلق بھی ہے۔