ایران کی مزید امریکی عہدیداروں پر پابندیاں

   

تہران۔ ایران نے مزید 15 امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان میں سابق آرمی چیف آف سٹاف جارج کیسی اور سابق صدر ڈونالد ٹرمپ کے اٹارنی جنرل روڈی جولیانی بھی شامل ہیں۔ تہران حکومت نے یہ نئی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی ہیں، جب اس کے عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ان مذاکرات کے ذریعہ سن 2015 کی عالمی نیوکلیر معاہدہ کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔