واشنگٹن ۔ یکم ؍ مارچ (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہیکہ ایران کی نئی قیادت ان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے اتفاق بھی کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں اور میں نے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے اورمیں ان سے بات کروں گا، انہیں یہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز بہت عملی طور پر اور آسانی سے کی جا سکتی تھی وہ انہیں پہلے ہی فراہم کر دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے بہت زیادہ دیر کر دی۔