تہران۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی پارلیمنٹ میں ایک ایسا بل منظور کیا گیا ہے جس میں امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جو ایران کے ایک اعلیٰ سطحی قومی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے میں پیش پیش تھی۔ تاہم سلیمانی پاسداران انقلاب گارڈس کے بیرونی آپریشنس کے سربراہ تھے جنہیں بغداد ایرپورٹ کے باہر ایک ڈرون حملے میں جمعہ کو ہلاک کردیا گیا تھا جس سے ایران اور امریکہ کے درمیان طویل عرصہ سے چلی آرہی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔