ایران کی کمزور معیشت اہم ترین مسئلہ : خامنہ ای

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے ایران اور ایرانی شہریوں کیلئے کمزور معیشت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ اپنے ایک پیغام میں جو سرکاری ٹیلیویژن پر راست نشر کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کی عاجلانہ طور پر یکسوئی ہونا ضروری ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال مئی میں امریکی صدر ایران کے 2015ء کے نیوکلیئر معاہدہ سے دستبردار ہوگئے تھے جو ایران اور دیگر مغربی ممالک کے درمیان کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے گذشتہ 12 ماہ (ایک سال) ایران کیلئے بہت ہی تکلیف دہ گزرے۔