ایران کی یورینیم افزودگی کی حد سے تجاوز کی دھمکی

   

Ferty9 Clinic

تہران 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘نے باوثوق حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویانا میں یورپی ملکوں کے اجلاس کے بعد تہران یورینیم افزودگی کی مجاز مقدار میں اضافہ کر دے گا۔نیوز ایجنسی کے مطابق اگر ایران امریکی پابندیوں کے خلاف یورپی یونین سے اپنے مطالبات منوانے میں ناکام رہتا ہے تو تہران کے پاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کی افزدوگی بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ایرانی مندوب نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ 2015ء کے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ملکوںنے ایران کو کچھ نہیں دیا۔