ایران کی 51 امریکی عہدیداروں پر پابندی

   

تہران : ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لیتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیف ا?ف اسٹاف سمیت 51 عہدے داروں پر پابندی عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران نے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کینتھ ایف مکینزی اور سابق نیشنل سیکورٹی مشیر رابرٹ سی او برائن سمیت 51 امریکیوں پر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔ ایران قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کا کئی بار عزم ظاہر کرچکا ہے۔ تہران حکام اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ اسرائیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹہراتے ہیں۔ ایرانی حکومت کے مطابق اس کے جنرل اور القدس فورس کے سربراہ کی موت ریاستی دہشت گردی کی علامت ہے۔