ایران کے اسپیس ریسرچ سنٹر میں آتشزدگی 3 سائنسدان ہلاک

   

تہران ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اسپیس ریسرچ سینٹر میں خطرناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 3 سائنسدان جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی ‘اسنا’ کے مطابق وزیر مواصلات محمد جاوید آزاری جاہرومی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 3 سائنسدان ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ آگ اسپیس ریسرچ سنٹر کی عمارت میں لگی۔ تاہم انہوں نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔واضح رہے کہ ایران نے امریکی تنقید کے باوجود خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔