ایران کے تئیں ای یو پر دہرہ رویہ اختیار کرنے روس کا الزام

   

ماسکو، 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) رو س کے وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے پیر کو یوروپی یونین (ای یو) کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ای یو ایران کے تئیں ‘دہرہ رویہ’ اختیار کررہی ہے ۔مسٹر ریاب کوف نے کہا کہ ای یو کو اپنے دہرے رویہ سے اوپر اٹھنا ہوگا۔اس کی کوشش ایران کو اسی وقت نظر آئے گی جب ان کے حق میں کچھ کیا جائے گا۔ ای یو کو حقیقی تعاون کے حق میں کھڑا ہونے کا فیصلہ کرکے صحیح متبادل کو منتخب کرنا ہے ۔روس کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں واقع ایرانی سفارتخانہ میں استقبال کے بعد یہ بات کہی۔ مسٹر ریاب کوف نے کہاکہ ای یو اور اس کے اراکین ممالک نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی منظور کردہ تجاویز اور بین الاقوامی اصولوں کو طاق پر رکھتے ہوئے ایران پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ ای یو کے اراکین ممالک کی ایران میزائل پروگرام کو بند یا کم کرنے کا مطالبہ امریکہ کو خوش کرنے میں تبدیل ہوگیا۔مسٹر ریاب کوف نے ای یو کے اراکین ممالک سے مانگ کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ عام اقتصادی تعاون کے حالات پیدا کرنے کے لئے اقدامات کریں۔