ایران کے تیل ، مالی اور شپنگ سیکٹر پر نئی پابندیاں نافذ کی جائیں

   

واشنگٹن، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس نے کہا ہیکہ ایران کے تیل ، مالی اور شپنگ سیکٹر پر نئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئے ۔ایوان نمائندگان میں سب سے بڑی ریپبلکن پارٹی کی اسٹڈی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ’’کانگریس نے ایران کے توانائی اور شپنگ سیکٹر پر ایران فریڈم اینڈ کاونٹر- پرولیفریشن نیشن 2012 (آئی ایف سی اے ) کے تحت پابندی عائد کردی ہے‘‘۔